ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شمالی کوریا کا میزائل ٹیسٹ، چین اور روس بھی فکرمند

شمالی کوریا کا میزائل ٹیسٹ، چین اور روس بھی فکرمند

Sun, 14 May 2017 19:42:48    S.O. News Service

ماسکو14مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کے حالیہ میزائل ٹیسٹ کے بعدامریکانے اس ملک کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے چین کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں سفارت کاری کاسلسلہ تیزکردیاہے۔ چین شمالی کوریا کا اتحادی ملک ہے اور متعدد مرتبہ یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دے چکا ہے۔ اس ٹیسٹ کے فوری بعد چین نے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے میزائل تجربے کے خلاف ہے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی اس نئے میزائل ٹیسٹ کے حوالے سے فکرمندی کااظہارکیاہے۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے مطابق ان کے وزیر خارجہ نے اس حوالیسے فوری طورپرجنوبی کوریائی اورامریکی حکام سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔


Share: